بیشہ۔۔۔۔بیشہ کمشنری کے ماتحت ایک تحصیل کے شادی ہال سے کی جانے والی فائرنگ پرپاکستانی کارکن زخمی ہوگیا۔ کنگ عبداللہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حالت خطرے سے باہرہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بعض لوگ شادی گھر میں خوشیاں منا رہے تھے۔ ان میں سے ایک نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ گولی ایک گھر کے کمرے کی چھت کو توڑتے ہوئے کمرے میں بیٹھے پاکستانی کارکن کو لگ گئی۔ پاکستانی کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورس نے فائرنگ کرنے والے سے پوچھ گچھ شروع کردی۔
شادی ہال کی فائرنگ سے پاکستانی زخمی
مکہ مکرمہ۔۔۔۔محکمہ ٹریفک کے تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ ریاض بیشہ روڈ حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کے سلسلے میں مملکت کی تمام شاہراہوں پر سبقت لے گیا۔یہ اعدادو شمار چھوٹی گاڑیوں کے حوالے سے ہے۔یہاں 46فیصد گاڑیاں حد سے زیادہ رفتار سے چلائی گئیں۔الوجہ املج روڈ تیز رفتار ٹرکوں کے حوالے سے تمام شاہراہوں پر بازی لے گیا۔یہاں 70فیصد ٹرک حد سے زیادہ تیز رفتار سے چلاتے ہوئے ریکارڈ پر آئے۔
ریاض ، بیشہ روڈ تیزرفتاری میں سب سے آگے
ریاض۔۔۔۔نایف یونیورسٹی برائے سلامتی امور نے تازہ ترین جائزے کے نتائج شائع کرکے بتایا کہ 87.8فیصد جرائم کا ارتکاب کرنے والے 30برس سے کم عمر کے پائے گئے۔ زیادہ تر وارداتیں غصے کے نتیجے میں ہوئیں۔قتل کے 45.3فیصد واقعات کا محرک غصہ بنا۔جرائم کے ارتکاب میں مذہبی آگہی کا فقدان بہت بڑا سبب مانا گیا ہے۔ کم تعلیم یافتہ لڑکوں میں جرائم کے ارتکاب کی شرح زیادہ ہے۔
87.8فیصد قتل وارداتیں غصے کا نتیجہ
ریاض۔۔۔۔حالیہ ایام کے دوران انڈسٹریل سٹیز میں کام کرنیوالی سعودی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ زیادہ تر دواسازی اور کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنیوالی فیکٹریوں میں کام کررہی ہیں۔2014سے لیکر 2017ء تک فیکٹریوں میں کام کرنے والی سعودی خواتین کی تعداد 5480سے بڑھ کر 7501ہوگئی۔سعودی انڈسٹریل سٹیز اتھارٹی نے اعدادو شمار جاری کرکے بتایا کہ سب سے زیادہ سعودی خواتین جدہ کی فیکٹریوں میں کام کررہی ہیں جہاں ان کی تعداد3234تک پہنچی ہوئی ہے۔
7500سعودی خواتین فیکٹریوں میں ملازم
مکہ مکرمہ ..... مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر اسامہ خیاط نے واضح کیا ہے کہ دل میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا مداوا اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآنی آیات اوراحادیث مبارکہ کی پابندی میں ودیعت کررکھا ہے۔ وہ ایمان افروز روحانی ماحول میں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے۔ امام حرم نے توجہ دلائی کہ انسان کے بگاڑ کی اصلاح اور روحانی ترقی دل کی درستگی سے جڑی ہوئی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ یہ کہہ کر دل کی اہمیت جتائی تھی کہ ”خبردار کہ انسان کے جسم میں ایک ٹکڑا ہے اگر وہ درست ہوجائے تو پورا جسم ٹھیک ہوجائے اور اگر وہ خراب ہوجائے تو پورا جسم خراب ہوجاتا ہے۔ وہ دل کے سوا کوئی اورنہیں۔ امام حرم نے بتایا کہ اس ارشاد رسالت سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دل کی درستگی ہر نعمت سے بڑھ کر ہے او ردل کی خرابی ہر بدی کی جڑ ہے۔ اگر دل ٹھیک ہوگا اس میں اللہ کی محبت کے سوا کسی او ر کی محبت کا غلبہ نہیں ہوگا ۔ ایسی صورت میںانسان از خود ممنوعہ امور سے اجتناب برتے گا۔ شکوک و شبہات کی جانب جانے سے گریز کریگا۔ حرام امور سے دور ہوگا لیکن اگر دل میں خرابی پیدا ہوجائے تو وہ نفسانی خواہشات کے آگے جھکے گا۔ اللہ کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے سے اعراض برتے گا۔ انسانی جسم کے تمام اعضا ءخراب ہوجائیں گے اور انسان کو راہ حق سے منحرف کردیں گے۔ امام حرم نے کہاکہ تمام لوگ اللہ تعالیٰ کیساتھ اخلاص، اس پر توکل ، اسکی طرف میلان ، اس سے محبت ، اس سے مدد ، اس سے امید و بیم اور اسی کی ماتحتی کو اپنی پہچان بنائیں۔ صبر کا مظاہرہ کریں۔ غیبی امورکی پوری قوت کیساتھ تصدیق کریں۔ حرم امور مثال کے طور پر کفر، شرک ، شک ، نفاق، ماسیت، ریاکاری، غرور، فخر و مباحات، مایوسی، اللہ کی پکڑ سے بے نیازی، مسلمانوں
کی تکلیف سے خوشی، مسلمانوں کے مصائب پر انکا مذاق اڑانے جیسے گندے امور سے پرہیز کریں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ مسلم معاشرے میں برائی کا غلبہ نہ ہو۔ امام حرم نے کہا کہ یہ ساری برائیاں نادانی سے پیدا ہوتی ہیں ان ساری برائیوں کی جڑ دل کا اللہ تعالیٰ کی ماتحتی میں جانے سے انکار ہے۔ امام حرم نے بتایا کہ دل کے امراض کے علاج کیلئے اللہ تعالیٰ نے شرعی سزائیں مقرر کی ہیں۔ یہ سزائیں بندوں پر اللہ کی رحمت ہیں۔امام حرم نے کہا کہ اللہ کا دین یہ ہے کہ تمام لوگ اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت کریں۔ اللہ اور اسکے رسول سے محبت کریں۔ رحمدلی اور نرم دلی کا مظاہرہ کریں۔ شیطان کے چکر میں نہ پڑیں۔ دوسری جانب مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالمحسن القاسم نے جمعہ کا خطبہ حقوق کے موضوع پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بندگان خدا ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا اہتمام کریں گے تو اس سے پورا معاشرہ ٹھیک ہوگا۔ سب لوگ انصاف کی پابندی کریں۔ ہر انسان کو اپنے رب ، اپنے رسول، اپنی ذات ، اپنے اہل خانہ ا ور اپنے معاشرے کے لوگوں کے ساتھ انصاف سے کام لینا چاہئے۔ انسان کا سب سے بڑا حق اپنے آپ پر یہ کہ وہ اپنے نفس کا تزکیہ کرے۔ انسان کا نفس برائیوں کو پسند کرتا ہے برائیوں کا حکم دیتا ہے۔ اللہ تعالی سے ہمیشہ اپنے نفس اور اسکی برائیوں سے پناہ مانگتے رہنا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے پیغمبروں کو تزکیہ نفس کے لئے مبعوث کیا تھا۔ یہ ہر نبی کی بعثت کا اہم مقصد تھا۔ قرآنی آیا ت بتاتی ہیں کہ ابراہیم اور اسماعیل علیہما السلام کوتزکیہ نفس کا مشن سونپا گیا تھا۔
نفس کا تزکیہ اہل ایمان کی خصوصیات میں شامل ہے۔ امام مسجد نبوی نے واضح کیا کہ نفس کا تزکیہ احکام الہیٰ کی تعمیل او رممنوع امورسے اجتناب کرکے کیا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے زکوة ، خیرات و صدقات کو نفس کے تزکیے کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔ دعا بھی عظیم عبادت ہے۔ اسکی بدولت بھی انسانوں کے دل درست ہوتے ہیں اور نفس کا تزکیہ حاصل ہوتا ہے۔

دل میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا مداوا قرآن و سنت میں ہے، امام حرم
ریاض۔۔۔۔8لاکھ6ہزار742سعودی کارکنان کی تنخواہیں 3ہزار سے زیادہ نہیں۔ نجی اداروں میں سعودی کارکنان کی مجموعی تعداد 1762ملین ہے۔ ان میں سے 46فیصد ایسے ہیں جن کی ماہانہ تنخواہ3ہزار سے بھی کم ہے۔سماجی کفالت کے ادارے نے 2018کی پہلی سہ ماہی کی بابت اعداد شمارمیں بتایا کہ 21644ہزار سعودی شہری 1500ریال تنخواہ لے رہے ہیں۔ دوسری جانب 2لاکھ27ہزار856سعودی 10ہزار ریال تنخواہ حاصل کررہے ہیں۔3لاکھ36ہزار388سعودیوں کی تنخواہیں 5ہزار سے لیکر9999کے درمیان ہیں جبکہ 3لاکھ91ہزار9سعودی 3001سے 4999ریال تنخواہ پارہے ہیں۔
806ہزار سعودیوں کی تنخواہیں 3ہزار سے زیادہ نہیں
عدن..... یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ 4جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ جانے کا گرین سگنل دیدیا گیا۔ فی الوقت 6جہاز الحدیدہ بندرگاہ پر سامان اتار رہے ہیں۔ 7دیگر جہاز سامان اتروانے کے منتظر ہیں۔ گزشتہ 68 دن سے الحدیدہ بندرگاہ معطل پڑی ہوئی تھی۔ حوثی باغیوں نے 39 دن سے زیادہ تک الحدیدہ بندرگاہ کو معطل کرنے اور رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ دریںاثناءیمن کی سرکاری افواج اور حوثیو ںکے خلاف برسرپیکار رضاکار الحدیدہ محاذ کے زبید اور التحیتا ضلعوں کو باغیوں سے صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یمنی افواج مذکورہ دونوں ضلعوں سے 30کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچی ہوئی ہیں اور الخوکھا سے لیکر الحدیدہ کے جنوب مغربی مضافات تک ساحل کو محفوظ بنانے کا آپریشن کررہی ہیں۔ سرکاری فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے رضاکاروں نے ایران کے حمایت یافتہ 60حوثیوں کو قیدی بنالیا۔ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔دریں اثناءیمن میں حوثی باغیوں نے اتحادی طیاروں کی بمباری سے اپنے ایک رہنما کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا جبکہ البیضائ، مغربی ساحل، تعز اور شمالی لہج کے محاذ پر اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں70کے قریب حوثی ہلاک ہوگئے۔
عرب اتحادنے الحدیدہ بندرگاہ جانے والے جہازوں کو گرین سگنل دیدیا
ریاض ..... سعودی عرب میں سکونت پذیر روسی خاتون نے مملکت سے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب شاندار ملک ہے۔ یہاں امن و امان کا بسیرا ہے۔ یہ ملک جرائم کے طوفان سے پاک ہے۔ یہاں خواتین خود کو بہت زیادہ محفوظ سمجھتی ہیں۔ یہ تہذیب و ثقافت سے مالا مال ریاست ہے۔ یہاں سب سے انوکھی بات میرے مشاہدے میں یہ آئی کہ میں گاڑی سے سفر کررہی تھی تو اونٹوں کے ریوڑ دیکھنے کو ملے۔ یہ منظر مجھے بہت اچھا لگا۔ یہاں جنادریہ اوراونٹوں کا میلہ بھی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ روسی خاتون نے اپنے ان تاثرات کا اظہار وڈیو کلپ میں کرکے اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔ یہ وڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
سعودی عرب میں خواتین محفوظ ہیں، روسی خاتون
ریاض ..... سعودی عرب کے نجی ادارے 2لاکھ49ہزار غیر ملکیوں کو 10ہزار ریال سے زیادہ ماہانہ تنخواہ دے رہے ہیں۔ 2برسو ں کے دوران 8لاکھ 10ہزار غیر ملکی سعودی مارکیٹ سے نکل گئے۔1500ریال تنخواہ پانے والے تارکین کی تعداد 5568001 ہے۔ 1501سے لیکر 2999ریال تک تنخواہ پانے والے غیر ملکی 1061.143ہیں جبکہ 3ہزار ریال تنخواہ پانے والے تارکین 108.603ہیں۔ 301سے 4999ریال تنخواہ پانے والے تارکین وطن 388.229ہیں۔ جبکہ 5ہزار سے 9999 ریال ماہانہ تنخواہ حاصل کرنے والے 333.082ہیں۔10ہزار ریال اور اس سے زیادہ تنخواہ پانے والوں کی تعداد 248.951ہے۔ یہ غیر ملکی ملازمین کا 3.2فیصد بنتے ہیں۔نجی اداروں میں کام کرنے والے 72فیصد غیر ملکیوں کی تنخواہ 1500ریال ماہانہ سے کم ہے۔ فی الوقت 7.71ملین غیر ملکی سعودی مارکیٹ میں برسرروزگار ہیں۔
نجی ادارے 249ہزار غیر ملکیوں کو 10ہزار ریال سے زیادہ ماہانہ تنخواہ دے رہے ہیں
جدہ ....سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد مقبول ٹیکسی سروس ایپلی کیشن کریم اور ا±وبر کی کپتانوں نے بھی سواریوں کو ان کی منزل پر پہنچانے کیلئے خدمات مہیا کرنا شروع کردی ۔ امل فرحت کو کریم کی پہلی خاتون کپتان ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔وہ صحتِ عامہ میں کوالٹی ایشورینس کی ڈگری کی حامل ہیں اور صحت کے شعبے میں معیار کو برقرار رکھنے سے متعلق ایک مشاورتی کمپنی چلا رہی ہیں۔اس مصروفیت کے باوجود انھوں نے کریم کے لئے ڈرائیور کے طور پر کام کا انتخاب کیا ہے اور وہ دنیا کے سامنے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ سعودی خواتین کسی بھی شعبے میں کام کی صلاحیت کی حامل ہیں ۔کریم کے مقابلے میں ٹیکسی خدمات پیش کرنے والی کمپنی ا±وبر کےلئے اخلاص البلوشی نامی ایک خاتون نے بہ طور ڈرائیور اپنے نام کا اندراج کرایا ہے اور انھوں نے ایک مسافر خاتون کو اس کی جائے منزل پر پہنچایا اور یوں اپنا پہلا سفر مکمل کیا ۔
کریم اور اوبر کی پہلی سعودی خاتون کپتانوں کی ڈرائیونگ شروع
ریاض .... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس جنیوا میں سوئٹزرلینڈ کے وزیر صحت و محنت سے ملاقات کررہے ہیں۔ السدیس نے اس موقع پر آب زمزم کا تحفہ پیش کیا۔ جسے سوئس وزیر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہاں میں جنیوا حکومت اور اپنی جانب سے آپ کو خوش آمدید کہہ رہا ہوں۔ السدیس نے وزیر صحت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ آب زمزم اللہ تعالیٰ کا عظیم معجزہ ہے۔ اللہ نے اسماعیل علیہ السلام کیلئے یہ چشمہ جاری کیا تھا۔
السدیس نے سوئس وزیر کو آب زمزم کے معجزے سے آگاہ کیا
ینبع ..... باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ بورڈ سے ٹکرانے والے ٹرک حادثے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی وڈیو کلپ رمضان المبارک کی ہے۔ یہ نیا واقعہ نہیں پرانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی شہری ٹرک چلا رہا تھا۔ اچانک ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوجانے پر ٹرک کا عقبی حصہ اوپر کی جانب اٹھ گیا اور بورڈ سے ٹکرا کر ٹرک سے الگ ہوگیا۔ پاکستانی ڈرائیور معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا۔ یہ واقعہ الطائرہ چوک سے قبل ینبع ایئرپورٹ روڈ پر پیش آیا تھا۔
بورڈ سے ٹکرانے والے ٹرک کی وڈیو پرانی ہے، باخبر ذرائع
24جون کو سب سے پہلے کس خاتون نے گاڑی چلائی؟
ریاض..... سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے 6سینٹر قائم کردیئے گئے۔ ایک لاکھ 20ہزار سے زیادہ خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی درخواستیں دیدیں۔ امیدوار خواتین کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ الترکی نے بتایا کہ ہمارے یہاں 9علاقے ایسے ہیں جہاں ابھی تک خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے اسکول قائم نہیں کئے گئے جبکہ وہاں سکونت پذیر خواتین ڈرائیونگ سیکھنے کی آرزو مند ہیں۔ الترکی نے خبردار کیا کہ جو شخص بھی کسی کی حق تلفی کی کوشش کریگا اس کا احتساب سعودی عرب کے مقررہ قوانین کے مطابق ہوگا۔ انسداد چھیڑ خانی کا قانون کسی ایک شخص کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ٹریفک قانون میں خواتین کیلئے اسپیشل پارکنگ کا کوئی سلسلہ نہیں۔ ہمارے یہاں صرف معذوروں کیلئے پارکنگ کا خصوصی انتظام ہے۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی نے واضح کیا کہ ڈرائیو رخواتین کی شناخت کیلئے فنگر پرنٹس مشین تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ خواتین کے یہاں ٹریفک قوانین کے احترام کا بڑا شعور پایا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک اور اچھا نکتہ یہ بیان کیا کہ ملازمہ بھی گاڑی چلاسکتی ہے اس پر کوئی پابندی نہیں مسئلہ ویزے کی نوعیت پر منحصر ہوگا۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر نے
بتایا کہ ابھی تک خواتین کی ڈرائیونگ پر عمل درآمد کے بعد کوئی قابل ذکر واقعہ ریکارڈ پر نہیں آیا۔ یہ ساری وضاحتیں دونوں عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں جاری کیں۔ کانفرنس میں سعودی عرب کے تمام ذرائع ابلاغ کے نمائندے موجود تھے۔ یہ پریس کانفرنس 24جون 2018ء مطابق 10شوال 1439ھ اتوار کو6 محرم 1439ھ کو ڈرائیونگ کی اجازت سے متعلق جاری شدہ شاہی فرمان پر عمل درآمد شروع ہونے کے تناظر میں منعقد کی گئی۔ مملکت کے تمام اہم شہروں سے موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین نے 12بجکر ایک منٹ سے ہی اپنے حق میں جاری کردہ فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرائیونگ کا آغاز کردیاتھا۔ شہزادی ریم نے اپنے والد شہزادہ ولید بن طلال کو سعودی دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر گھما کر قانونی ڈرائیونگ کی اجازت ہو جانے پر سب سے پہلی سعودی ڈرائیور خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ مملکت کے تمام علاقو ںمیں محکمہ ٹریفک ، ہلال احمر اور سیکیورٹی فورسز نے شاہی فیصلے پر عمل درآمد کو موثر بنانے اور ہر طرح کے خطرات و مسائل سے بچانے کی خاطر زبردست انتظامات کئے تھے۔

ملازم خواتین بھی گاڑی چلانے کی مجاز ہیں، الترکی
مدینہ منورہ .....مدینہ منورہ کی امیمہ علی قاضی اتوار کو اپنی گاڑی سے پہلی بار مسجد نبوی شریف پہنچیں جہاں انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں صلوة و سلام پیش کیا۔ انہوں نے یہ کام ا پنی والدہ کی فرمائش پر انجام دیا۔
خاتون کار ڈرائیور کرکے مسجد نبوی پہنچ گئی
ریاض....محکمہ تفریحات نے عدید الفطر کے موقع پر ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے تارکین کیلئے کنگ عبداللہ پارک الملز میں خصوصی تفریحی پروگرام کا اہتمام کیا۔ 10ہزار سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر برصغیر کے فنکاروں اپنے فن کا جادو جگا رہے ہیں۔
عید الفطر پرغیر ملکیوں کیلئے پروگرام
ریاض.... مکتب العمل ریاض کے ماتحت انسپکٹر خواتین نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران دارالحکومت میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ انہوں نے زنانہ لوازمات فروخت کرنے والی دکانوں اور ٹیلرنگ شاپ کی تلاشیاں لیں۔ 840اداروں میں چھاپے مارے گئے۔ 130خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ ریاض ریجن میں وزارت محنت کی شاخ کے تحت ادارہ امور نسواں کی انچارج مہا المزید نے بتایا کہ سعودیوںکیلئے مخصوص پیشوں پر کسی بھی غیر ملکی کو ملازم رکھنے کی اجازت نہیں۔ اس حوالے سے خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ چھاپوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔
لیڈیز انسپکٹرز نے عید تعطیلات کے دوران840 چھاپے مارے
پیرس.... کاروں کی ریس کے فرانس کے عظیم ایوارڈ سے قبل ایک سعودی خاتون اسیل الحمد نے فارمولا کار چلانے کا تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔ فرانس کی رینو کمپنی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اسیل الحمد فرانسیسی کار ریسنگ کی بحالی پر فارمولا گاڑی چلائیں گی۔ اسیل 2012ءمیں مقابلے میں شریک ہوئی تھیں او راب چند برس بعد مذکورہ ریس کی بحالی پر دوبارہ شریک ہورہی ہیں۔ اسیل پہلی خاتون ہیں جنہوں نے سعودی کار اور موٹر سائیکل آرگنائزیشن کی رکنیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے 5جون کو مشق کی غرض سے پہلی بار ای ٹوئنٹی گاڑی چلائی۔
اسیل الحمد فارمولا کار چلانے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں
ریاض..... مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے نئے تعلیمی سال 1439-40ھ کے دوران بی اے کیلئے تارکین وطن کی اولاد ، سعودی طلباءاور بیرون مملکت کے امیدواروں سے داخلے کی درخواستیں طلب کرلیں۔23شوال1439ھ تک آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔ رات کو 11بجے آن لائن ایڈمیشن گیٹ بند کردیا جائیگا۔ اسلامی یونیورسٹی کے متعلقہ ادارے نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ الشریعہ، الدعوة و اصول الدین، القرآن الکریم اور اسلامی مطالعات، حدیث شریف اور اسلامک مطالعات، عربی زبان و ادب اور سائنس فیکلٹیز کے تیاری سال میں داخلے ہونگے۔ جامعہ میں فیکلٹی آف سائنس، فیکلٹی آف کمپیوٹر، ا نفارمیشن سسٹم اور انجینیئرنگ کالج قائم ہیں۔ جن میں داخلے سے قبل تیاری سال سے گزرنا پڑتا ہے۔ سعودیو ں کے داخلے کیلئے ثانوی سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے۔ اس پر 5برس سے زیادہ نہ گزرے ہوں۔ صحت مند ہو۔ کسی بھی یونیورسٹی سے سرزنش کے تحت اخراج نہ ہوا ہو۔ القرآن الکریم کالج کے امیدواروںکیلئے مکمل قرآن کریم کا حافظ ہونا ضروری ہے۔ اندرون ملک سے اسکالر شپ کے امیدواروں کیلئے مذکورہ شرائط کےساتھ کچھ اورشرائط بھی ضروری ہیں۔ امیدوار کا اندرون ملک موثر اقامے پر ہونا ضروری ہے۔ عمر 17برس سے کم نہ ہو اور 25برس سے زیادہ نہ ہو۔ کفیل کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ پیش کرے۔
اس سے قبل اس نے مملکت کے کسی بھی تعلیمی ادارے سے کوئی وظیفہ حاصل نہ کیا ہو۔ داخلہ درخواست آن لائن https://admission.iu.edu.sa/WelcomePortal.aspx پر پیش کی جائیگی۔ امیدوار اقامہ نمبر اور موبائل نمبر ایک سے زائد بار چیک کرلے کیونکہ رابطے کی بنیاد یہی بنے گا۔ نامزدگی کے اوقات 26شوال 1439ھ سے 4ذی قعدہ 1439ھ تک مقرر کئے گئے ہیں۔ امیدوار کو 48گھنٹے کے اندر منظوری یا نامنظوری سے مطلع کرنا ہوگا۔ امیدوار کی منظوری کے بعد 48گھنٹے کے اندر یونیورسٹی کے نمبر پر ایس ایم ایس بھیجا جائیگا۔ اگر کسی طالب علم نے متعلقہ مضمون میں داخلے سے انکار کیا تو ایسی صورت میں اس کا اس مضمون میں داخلے کا اختیار ختم ہوجائیگا۔ اسے داخلے کے دوسرے مرحلے میں امیدوار بننے کا اختیار ہوگا۔ داخلے کیلئے نظریاتی مضامین میں ثانویہ کے 50فیصد اور مہارتوں کے نمبر 50فیصد جوڑے جائیں گے جبکہ تیاری سال کے حوالے سے ثانوی کے 30فیصد اور مہارتوں کے امتحانوں کے 30فیصد اور استعداد کے نمبر 40فیصد جوڑے جائیں گے۔

مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی نے تارکین کی اولاد سے داخلہ درخواستیں طلب کرلیں
ریاض.... سعودی وزارت اطلاعات و نشریات نے واضح کیا ہے کہ بی اوٹ کیو کا صدر دفتر سعودی عرب میں کہیں نہیں۔ اس حوالے سے یورپی فٹبال یونین کا دعویٰ سراسر غلط ہے۔ وزارت اطلاعات نے توجہ دلائی کہ بی او ٹ کیو کی نشریات وصول کرنے والے آلات قطر اور مشرقی یورپ سمیت کئی ملکوں میں پائے جاتے ہیں۔ یورپی فٹبال یونین کا بیان سعودی عرب کے تاریخی کردار سے بھی میل نہیں کھاتا کیونکہ سعودی وزارت تجار ت و سرمایہ کاری اپنے یہاں بی او ٹ کیو کی جملہ سرگرمیوں کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے۔ سعودی عرب میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں استعمال ہونے والے استقبالیہ آلات ضبط کئے جاتے رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ماتحت بی این اسپورٹس نے مذکورہ جھوٹی اطلاع پھیلائی ہے۔ سعودی عرب جون 2017ءسے الجزیرہ چینل پر پابندی لگائے ہوئے ہے اور اسے دہشتگردی و بدامنی پھیلانے والا چینل سمجھتا ہے۔
بی اوٹ کیو کا صدر دفتر سعودی عرب میں کہیں نہیں،وزارت اطلاعات و نشریات
سبسکرائب کریں در:
تبصرے
(
Atom
)