250 تارکین کوڈوبنے سے بچالیاگیا
بارسلونا۔۔۔ہسپانوی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے بچوں سمیت 250 سے زائدتارکین وطن کو بچالیا ہے جوگزشتہ روز پُرخطر بحرروم سے یورپ میں داخلے کی کوشش کر رہے تھے۔ عالمی تنظیم برائے نقل مکانی(آئی ایم او) کیمطابق 8 نومبر 2017 تک سمندر کے راستے ہسپانوی ساحلوں پر پہنچنے والے تارکین کی تعداد سہ گنا ہوکر 15 ہزار585 تک پہنچ گئی ہے ۔