439000سعودی سماجی کفالت سے خارج؟



ریاض ...وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ سماجی کفالت نظام سے 439000سے زیادہ سعودیوں کے نام خارج کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 26برس سے زیادہ عمر ہوجانے پر 554افراد کے نام خارج کئے گئے جبکہ 14206کے نام وفات پاجانے کے باعث سماجی کفالت کی فہرست سے نکالے گئے۔318کے نام بلیک لسٹ کئے گئے۔363کے نام جائداد کا مالک بن جانے پر نکالے گئے۔ وزارت نے ایسے سعودیوں کے نام بھی سماجی کفالت سے خارج کئے جو یا تو تاجر بن چکے ہیں یا انہوں نے ٹرانسپورٹ لائسنس حاصل کرلیا ہے یا فیکٹری یا کارخانے کیلئے لائسنس لے لیا ہے یا محکمہ زکوٰة و آمدنی میں انکی فائل کھل گئی ہے۔