اسکندریہ سمیت 5شہروں کے ڈوبنے کا خطرہ




نیویارک ....اقوام متحدہ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصری شہر اسکندریہ سمیت 5عالمی شہر 2100تک سمندر میں غرق ہوجائیں گے۔275ملین افراد کی سلامتی کے لئے خطرہ ثابت ہونگے۔ سائنسدانوں کاکہناہے کہ 2100تک درجہ حرارت میں 3.2سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوگا جس سے دنیا بھر کے تمام شہر متاثر ہونگے۔ گارجین کا کہنا ہے کہ پوریی دنیا کے 5شہر 2100تک سمندر میں ڈوب جائیں گے ان میں جاپان کا اوساکا، مصر کا اسکندریہ، برازیل کا ریو ڈی جینرو، چین کا شنگھائی اور امریکہ کا شہر میامی شامل ہیں۔