مکہ اللیث روڈ پر ساھر کیمروں کی توڑ پھوڑ
مکہ مکرمہ.... سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مکہ اللیث روڈ پر نامعلوم افراد نے ساھر کے ڈبوں میں توڑ پھوڑ مچا دی۔ بعض پر سفید رنگ کردیا۔ کئی کیمروں کے رخ تبدیل کردیئے۔ یہ کیمرے چند روز قبل ہی نصب کئے گئے تھے۔ پولیس نے توجہ دلائی ہے کہ واردات کرنے والوں کو ثبوت ملنے پر 6 ماہ سے 2 برس تک قید اور ایک لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔