پرانی گاڑیوں پر واٹ نہیں



ریاض ... محکمہ زکوٰة و آمدنی نے واضح کیاہے کہ استعمال شدہ گاڑیاں ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے مستثنیٰ ہونگی۔ پرانی گاڑیوں پر” واٹ“ نہیں لگایا جائیگا۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس صرف نئی گاڑیوں کی خرید اور گاڑیوں کی انشورنس اور اصلاح و مرمت کی خدمات پر مقرر کیا گیا ہے۔ محکمہ نے توجہ دلائی ہے کہ یکم جنوری 2018ءسے قبل ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔ اس سے قبل کوئی بھی ادارہ یا شخص کسی بھی شے پر مقررہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس وصول کرنے کا مجاز نہیں۔