خواتین کیلئے اسپورٹس ڈریس کی تیاری اور مارکیٹنگ شروع




جدہ.... اسٹیڈیموں میں شرکت کی اجازت ملنے پر خواتین کے لئے اسپورٹس ڈریس کی تیاری اورمارکیٹنگ شروع کر دی۔ یکم جنوری 2018 ءسے خواتین پسندیدہ فٹبال ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیڈیم میں جا سکتی ہیں۔ الوطن اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ متعلقہ کمپنیوں نے اسٹیڈیم میں حاضری کی شائق خواتین کیلئے عبایہ ، رنگین جیکٹ اور مخصوص ٹوپیاں ڈیزائن کر لی ہیں۔ ان کی مارکیٹنگ شروع کر دی گئی ہے۔ مارکیٹ کے ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اسپورٹس ڈریس کی طلب میں 30فیصد اضافہ ہو گا۔ خواتین کیلئے مختلف ٹیموں کے معروف رنگوں کے عبائے تیار ہوں گے۔ بعض کمپنیاں ا س حوالے سے مارکیٹ سروے بھی کر رہی ہیں۔ خواتین جدہ ، ریاض اور دمام کے فٹبال اسٹیڈیموں میں یکم جنوری سے پسندیدہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے حاضر ہو سکیں گی۔