گرفتار افراد کے ذاتی کھاتے منجمد کئے، کمپنیوں کے نہیں




ریاض: سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار افراد کے ذاتی کھاتے منجمد کئے گئے ہیں، ان کی ملکیت میں آنے والی کمپنیوں کے کھاتوں کو منجمد نہیں کیا گیا۔ زیر تفتیش افراد کی کمپنیوں کے کھاتے پہلے کی طرح ہی رہیں گے۔ ساما نے کہاہے کہ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیر تفتیش افراد کے صرف ذاتی کھاتے منجمد کئے جائیں۔ اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ان متعدد کمپنیوں کے کھاتے بحال کردیئے ہیں جن کے مالکان یا شیئر ہولڈر زیر تفتیش ہیں۔ یہ کمپنیاں پہلے کی طرح اپنے اکاؤنٹ میں تصرف کرتی رہیں گی۔