زیر حراست شخصیات کی موج مستی



ریاض ....رٹز ہوٹل میں زیر حراست شخصیات کی بابت حیرت انگیز معلومات سامنے آئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک زیر حراست شخصیت نے اسپیشل مالیشے کی فرمائش کردی۔ وہ ماضی میں اسی خاتون سے مالش کراتا رہا ہے۔ ہوٹل کے دورے پر آئے ہوئے ایک عدالتی عہدیدار سے جب یہ پوچھا گیا کہ آخر مخصوص شخصیات کو حراست میں کیوں لیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ یہاں ہوٹل میں جو بھی زیر حراست ہے اسے اس پر لگائے گئے الزامات کی فائل بمعہ ثبوت پیش کردی گئی ہے۔ بعض دستاویزات کئی عشرے پرانی ہیں۔