جدہ میں بنگلہ دیشی کی خودکشی




جدہ .... یہاں الرحاب محلے کے ایک مکان میں 50سالہ بنگلہ دیشی نے خودکشی کرلی۔ پبلک پراسیکیوشن نے اطلاع ملنے پر خودکشی کی حقیقت دریافت کرنے کیلئے کارروائی شرو ع کردی۔ ذرائع کا کہناہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے خودکشی کے اسباب دریافت کرنے کیلئے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر کی جانے والی ضروری کارروائی بھی مکمل کرلی گئی۔