فیملی فیس سے ہندوستانی متاثر نہیں ہونگے، سفیر




ریاض .... سعودی عرب میں متعین ہندوستانی سفیر احمد جاوید نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر عائد کی جانے والی فیس سے ہندوستانی عملہ بہت زیادہ متاثر نہیں ہوگا۔ بیشتر ہندوستانی عملہ اہل و عیال کے بغیر مملکت میں اقامت پذیر ہے۔ انہوں نے ریاض ڈیلی ویب سائٹ سے گفتگو میں توجہ دلائی کہ بیشتر ہندوستانی مملکت میں اہل و عیال کے بغیر رہ رہے ہیں۔ جبیل اور جدہ میں ہندوستانی بہت زیادہ ہیں۔ 32لاکھ کے قریب مملکت میں کام کررہے ہیں۔ ان میں سے 70فیصد ہنر مند ہیں۔ وہ آئی سی جی ایس سمارتھ جہاز کے دمام بندرگاہ پہنچنے کے موقع پر بات چیت کررہے تھے۔