شاہ سلمان کو سفیر پاکستان نے اسناد سفارت پیش کیں




ریاض .... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق ، ماریشس، مالٹا، لبنان، پانامہ، بنین، گھانا، اردن، ناروے، ڈنمارک، ماریطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے سفراءنے اسناد سفارت پیش کیں۔ شاہ سلمان نے انہیں سعودی عرب کے ساتھ اپنے ممالک کے تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے احسن طریقے سے خدمات انجام دینے کی خواہش ظاہر کی اوررہنماﺅں کیلئے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔