یمن کے فضائی ، بری بحری راستے بند
ریاض .... یمن کی آئینی حکومت کیلئے قائم عرب اتحاد نے یمن کے تمام بری بحری اور فضائی راستے بند کردیئے۔ عرب اتحاد کے ترجمان نے اس حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرکے بتایا کہ یمن سے سعودی عرب پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے جواب میں یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ ایران حوثیوں کو میزائل اسمگل کررہا ہے۔ عرب اتحاد کی فوجی قیادت کا کہناہے کہ سعودی عرب پر میزائل حملے ایران کرا رہا ہے۔سعودی عرب اسے ایران کی جانب سے اپنے خلاف کھلی براہ راست فوجی جارحیت سمجھتا ہے۔ میزائلوں کی اسمگلنگ روکنے کیلئے تفتیشی کارروائی سخت کردی جائیگی۔ اس حوالے سے اب تک جو رخنے پائے جاتے ہیں انہیں پر کیا جائیگا۔