مملکت تو بہت خوبصورت ہے، امریکی سیاح خاتون




الجوف .... امریکی سیاح خاتون ”جولیا ڈے “نے کہا ہے کہ سعودی عرب خوبصورت اور امن و امان والا ملک ہے۔ میں سب لوگوں کو مشورہ دونگی کہ وہ سعودی عرب کی سیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات اور کتابوں نے سعودی عرب کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی۔ وہ سعودی عرب کی سیاحت پر اپنی زندگی میں پہلی بار الجوف پہنچی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں آنے سے قبل مملکت کی بابت بہت کچھ سنا تھا۔ میں نے سوچا کہ خود جاکر حقیقت دریافت کروں۔ یہاں آنے کے بعد لوگوں سے مل کر اور آثار قدیمہ دیکھ کر بیحد خوش ہوں۔ اکثر امریکی سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب میں پٹرول اور صحراءکے علاوہ کچھ نہیں۔