الشرقیہ میں بارش سے نمٹنے کی تیاریاں
دمام....مشرقی ریجن میونسپلٹی نے متوقع بارش کے مسائل سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کرلئے۔ 3887کارکن ، 850انجینیئر و ٹیکنیشین ، دمام، الخبر اور ظہران میں تعینات کردیئے گئے۔24گھنٹے ڈیوٹی پر رہیں گے۔ ڈیوٹی کا دورانیہ 2ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق 1500کارکن الخبر کمشنری اور دمام میں 2200کارکن مقرر کئے گئے ہیں۔ بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے 44اسٹیشن ہیں۔ فی گھنٹہ 4لاکھ 20ہزار مکعب میٹر پانی کی نکاسی کی گنجائش رکھتے ہیں۔ تمام مقامات کی صفائی کا بندوبست کرلیا گیا ہے۔