کونسی خلاف ورزیوں پر محکمے سے رجوع کرنا ہوگا ؟



ریاض ... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ 4ٹریفک خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن پر عائد جرمانے ”سداد“ کے ذریعے ادا نہیں کئے جاسکتے۔ انہیں ادا کرنے کیلئے محکمہ ٹریفک سے ہی رجوع کرنا ہوگا۔ ان خلاف ورزیوں کا تعلق ٹائر اسکریچنگ، ٹکرمار کر فرار ہونے ، نشہ کرکے ڈرائیونگ کرنے اور گاڑی کو غیر متعلقہ سرگرمیوںمیں استعمال کرنے سے ہے۔ محکمے نے توجہ دلائی کہ ان چاروں خلاف ورزیوں کی بابت تادیبی ادارہ فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔ وہی یہ طے کریگا کہ خلاف ورزی پر سزا میں تخفیف کی جائے یا شدید سزا مقرر کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والے کا ریکارڈ تخفیف اور سخت سزا کی بنیاد بنے گا۔