سعودی نے بیٹی کا نام نیوم رکھ دیا
ریاض.... سعودی شہری فاروق الجریسی نے 7نومبر 2017ءکو پیدا ہونے والی اپنی بیٹی کا نام "نیوم"رکھ دیا۔ انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے جاری کردہ نئے منصوبہ سے انتساب کی نیت سے بیٹی کا نام نیوم رکھا ہے۔ الجریسی نے یہ اطلاع ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر دیتے ہوئے آرزو ظاہر کی کہ کاش! اس کی بیٹی بڑی ہو کر نئے منصوبے میں اپنا کردار ادا کرے۔