10فیصد بجٹ بجلی اور ایندھن کی نذر



دمام.... تازہ ترین جائزے سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب کے 2 تہائی خاندان بجلی اور ایندھن پر 10فیصد بجٹ خرچ کررہے ہیں۔ سعودی اقتصادی انجمن کے رکن ڈاکٹر عبداللہ المغلوث نے الوطن اخبار سے گفتگو میں کہا کہ سعودی معاشرے میں کفایت شعاری کا کلچر عام کرنا ہوگا۔ 2017ءکی تازہ ترین رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ 30.95فیصد خاندان بجلی اور ایندھن پر سالانہ بجٹ کا 5فیصد سے کم اور 36.71فیصد خاندان 10.5فیصد خرچ کررہے ہیں۔بیشتر لوگ بجلی اور ایندھن کے اخراجات میں کفایت شعاری سے کام نہیں لیتے۔ خاندانوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔