14289سعودیوں نے رہائشی سبسڈی حاصل کی، فروغ املاک فنڈ



ریاض ...فروغ املاک فنڈ کے ترجمان حمود العصیمی نے بتایا کہ گزشتہ 7ماہ کے دوران 14289سعودیوں نے رہائشی سبسڈی حاصل کی۔ انہوں نے عکاظ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ آن لائن مکان قرضہ کی سہولت آئندہ بھی جاری رہیگی۔ اس حوالے سے استفسارات اور شکایات کے جوابات بھی آن لائن دیئے جائیں گے۔7ماہ میں 14289سعودیوں نے مکان قرضے لئے۔