60سالہ خاتون نے بچے کے ساتھ کیا کیا؟



جازان .... جازان جنرل کورٹ نے بچے کو قتل کرکے اپنے گھر کے صحن میں دفن کرنے والی 60سالہ خاتون کو 14برس قید کے بعد جازان سے باہر زندگی گزارنے کا حکم جاری کردیا۔ خاتون کا کہناہے کہ میں نے جو کچھ کیا اس کا کوئی معقول جواز نہیں۔ میں نے اپنے لئے مستقل بنیادوں پر ایک آفت مسلط کرلی ہے۔ مقتول کے وارثوں نے قصاص سے دستبرداری کی شرط یہی رکھی تھی کہ قاتل خاتون کو جازان سے باہر کردیا جائے۔