خط کی بسوں کے خلاف مہم



ریاض۔۔۔۔پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے پرانی حافلہ کی جگہ نئی استعمال کرنے کیلئے چھاپہ مہم شرو ع کردی۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مہم کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔ پرانی بسوں کی تعداد 600بتائی جارہی ہے۔ ریاض، جدہ اور المدینہ میں پرانی کوسٹرز کی جگہ نئی کئی مرحلوں میں لائی جائیں گی۔2ماہ کے دوران خط والی کوسٹرز کو روک دیا جائیگا۔ مالکان کو نئی گاڑیاں نئی شرائط کے ساتھ استعمال کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔