آب زمزم کا نیا کنواں؟
مکہ مکرمہ .....باخبر ذرائع نے مسجدالحرام میں آب زمزم کے نئے کنویں کی دریافت کے دعوے کی تردید کردی۔ یہ تردید سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اُس وڈیو کلپ کے جواب میں جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آب زمزم کا نیا کنواں دریافت ہوا ہے۔ پرانے کنویں کی اصلاح و مرمت کے دوران نیا کنواں دریافت ہوا۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ آب زمزم کے کنویں کے اطراف آبی ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ آب زمزم سے انکا کوئی تعلق نہیں۔ ایک کارکن نے اسی آبی ذخیرے کی وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالدی تھی جس سے پوری دنیا میں یہ قیاس آرائی کرلی گئی کہ آب زمزم کا ایک اور کنواںدریافت ہوا ہے۔