فیس بک میسنجر کے معطل ہونے کا شکوہ
ریاض .... فیس بل میسنجر 5دسمبر منگل کو سعودی عرب سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں تعطل کا شکار ہو گیا۔ فیس بک کے صارفین نے یہ شکوہ کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ انہوں نے منگل کو دسیوں بار فیس بک میسنجر سروس سے استفادے کی کوشش کی تا ہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ فیس بک میسنجر کام نہیں کر رہا ہے۔ خصوصاً گپ شپ کی سہولت غیرموثر نظر آ رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ منگل کے روز فیس بک میسنجر پر پیغامات کی جستجو میں لگے رہے۔ پیغامات بھیجنے کی کوشش بھی کرتے رہے ۔ کامیاب نہیں ہو سکے۔ بعض صارفین نے واضح کیا کہ گروپ والے پیغامات کا سلسلہ معطل ہے۔ جہاں تک انفرادی پیغامات کا تعلق ہے تو وہ باقاعدہ آ جا رہے ہیں۔ کوئی پریشانی نہیں۔