خواتین کے شکاری جج پر مقدمہ



ریاض ....مکہ مکرمہ فوجداری عدالت کے ایک سابق جج پر عدالت سے رجوع کرنے والی شادی شدہ خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات بنانے پر مقدمہ شروع کردیا گیا۔مکہ مکرمہ میں پبلک پراسیکیوشن محکمہ جاتی خفیہ ادارے اور وزارت انصاف نے سابق جج کے خلاف فرد جرم تیار کرلی۔ وزارت انصاف نے الزامات کے ثبوت مل جانے پر جج کو سبکدوش کردیا اور اسے حاصل تحفظ ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2شہریوں نے جج مذکور کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ یہ جج انکی بیویوں سے رابطے میں تھا ۔ اس نے جان بوجھ کر انہیں طلاق دلائی اور وہ انکے ساتھ تعلق استوار کئے ہوئے تھا۔