امریکی خاتون نے آن لائن قرآن پاک حفظ کرلیا


جدہ .... ایک امریکی خاتون یاوا اوینات نے جدہ کی فلاحی انجمن ”خیر کم“ کے آن لائن پروگرام کی مدد سے قرآن کریم حفظ کرلیا۔ جدہ کی فلاحی انجمن نے والد کے ہمراہ عمرے کیلئے ارض مقدس پہنچنے پر امریکی خاتون کو حفظ قرآن کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ امریکی خاتون نے آن لائن قرآن کریم حفظ کرانے والی معلمہ کے ہاتھوں قرآن پاک کا آخری حصہ جدہ پہنچ کر یاد کرکے سنایا۔ اس نے فلاحی انجمن کا شکریہ ادا کیا اور اعتراف کیا کہ انجمن خیر کم کا آن لائن پروگرام حفظ قرآن کے سلسلے میں انتہائی موثر ہے۔