والدین پر حملہ آور پر مقدمہ


ریاض.... فوجداری کی خصوصی عدالت ریاض میں والد ین اور بھائی پر دھاردار آلے سے حملہ کرنے والے کیخلاف مقدمہ کی سماعت جلد شروع کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق دو جڑواں بیٹوں نے ریاض میں رمضان المبارک 1437 ھ کے دوران ماں باپ اور اپنے ایک بھائی پر دھار دار آلے سے حملہ کیا تھا۔ ماں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی، باپ اور بھائی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کردیئے گئے تھے۔