غیر ملکی کارکنان سے کمائی ناجائز


ریاض ...مشیر ایوان شاہی اور رکن سربراہ آوردہ علما بورڈ شیخ عبداللہ المطلق نے نے ایک بار پھر آزاد کارکنان کے جرائم سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے اسکا ذمہ دار سفاک کفیلوں کو قرار دیا۔ شیخ المطلق نے کہا کہ آزاد گھومنے والے غیر ملکی کارکن کے انحراف کے ذمہ دار وہ بے رحم کفیل ہیں جوانہیں انکے حقوق نہیں دیتے اور انہیں مطلوبہ ملازمت مہیا نہیں کرتے۔ غیر ملکی کارکنان سے کمائی کرنا جائز نہیں۔ جو لوگ غیر ملکی کارکنان کو آزاد چھوڑ کر ان سے پیسے وصول کرتے ہیں وہ ناجائز ہے۔