ایران نے جاسوسی کیلئے ہیکرز کرائے پر حاصل کرلئے
ریاض۔۔۔۔ای سیکیورٹی کمپنی’’ فائر آئی‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت ایرا ن نے متعدد ممالک کی حکومتوں کی جاسوسی کیلئے بڑے پیمانے پر ہیکرز کی خدمات حاصل کرلیں۔ایران خاص طور پر سعودی عرب، کویت، لبنان، قطر ، ترکی اور امارات کی حکومتوں کی جاسوسی میں دلچسپی لے رہا ہے۔امریکی نیوز چینل ایم بی سی نے اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ ای سیکیورٹی کمپنی فائر آئی کا کہنا ہے کہ ہیکرز کا ایک گروپ جسے آئی بی ٹی34کا نام دیا گیا ہے، 2014ء سے ایران کیلئے ہیکنگ کی مہم انجام دے رہا ہے۔