قصیم میں موسلادھار بارش



عنیزہ .... القصیم ریجن میں جمعہ کو موسلادھار بارش کے بعد وادیاں اور گھاٹیاں جل تھل ہو گئیں۔ قصیم میں یہ اس موسم کی پہلی بارش تھی۔ جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔ مقامی شہری اور غیر ملکی لطف اٹھانے کیلئے اہل و عیال کے ساتھ آبادی سے باہر نکل گئے۔