انعامات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 11پاکستانی گرفتار
ریاض.... مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جدہ پولیس نے انعامات کا جھانسہ دے کر تارکین کو بیوقوف بنانے والے ایک گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گیارہ پاکستانیوں پر مشتمل تھا۔ الربوہ محلے کے ایک فلیٹ کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ یہ افراد ٹیلیفونک رابطے، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ کے ذریعے تارکین کو یہ پیغام بھیجتے کہ فلاں کمپنی یا فلاں تجارتی مرکز کی قرعہ اندازی میں آپ کے نام سے بھاری انعام نکلا ہے۔ مزید تفصیلات جاننے کیلئے نجی کوائف اور بینک اکاﺅنٹ کی تفصیلات طلب کرتے۔ ان کے قبضے سے 19 موبائل فون اور 36سم برآمد ہوئی ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ یہ طریقہ کار اختیار کر کے تارکین کو دھوکہ دے رہے تھے۔ انہیں حراست میں لے کر پبلک پراسیکوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔