بحرینی عدالت: 24 دہشتگردوں کو قید اور شہریت ختم کرنے کی سزا
منامہ.... بحرین کی عدالت عظمیٰ نے دہشتگرد گروہ تشکیل دینے کے الزام میں 24 افراد کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت بھی ختم کردی ہے۔جمعہ کو بحرین کی سپریم کورٹ میں دہشتگرد گروہ تشکیل دینے سے متعلق الزام میں گرفتار افراد کو پیش کیا گیا،دوران سماعت فاضل ججز نے الزام ثابت ہونے پر ملوث 24افراد کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے انکی شہریت بھی ختم کر دی ہے،عدالت نے انہیں ایران اور عراق میں ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد کی ٹریننگ حاصل کرنے اور پولیس افسران کے قتل کا مجرم ٹھہرایا،سزاپانے والوں میں 10 افراد کو عمر قید، 10 افراد کو 10 سال قید جبکہ بقیہ 4 افراد کو 3 سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔