بچہ باپ کی گاڑی لیکر فرار


اللیث .... اللیث کمشنری میں البرکاتی کا خاندان حیران و پریشان ہے۔ اسکا 13سالہ بچہ عبداللہ بن علی البرکاتی باپ کی گاڑی لیکراللیث سے فرار ہوکر جدہ پہنچ گیا۔ باپ کا کہناہے کہ اسکا بیٹا ہمراہ تھا۔ الوسقہ قریہ میں چائے خانے پر دونوں ساتھ تھے۔ گاڑی نظر نہ آئی تو میں سمجھا کہ بیٹا جلد ہی آجائیگا ،ہوسکتا ہے کہ گھر چلا گیا ہو۔واپس گھر آیا تو پتہ چلا وہ یہاں نہیں آیا۔ کارکن نے بتایا کہ وہ جو کی بوریاں اتار کر گاڑی لیکر چلا گیاتھا۔