مکہ میں 7مقامات پر عید جشن
مکہ مکرمہ ..... مقدس شہر کی میونسپلٹی نے عید الفطر 1439ھ کے موقع پر مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لئے عظیم الشان تقریبات کا پروگرام تیار کرلیا۔ مکہ کے تمام محلوں میں تقریبات کا اہتمام ہوگا۔ میئر محمد القویحص کا کہناہے کہ المعابدہ میں میونسپلٹی کی عمارت ، جدہ مکہ شاہراہ پارکنگ، الشرائع پارکنگ، النواریہ پارکنگ، بطحاءقریش چہل قدمی کیلئے مخصوص مقام، بحرہ پارک اور الخالدیہ پارک میں خصوصی جشن منائے جائیںگے۔