مصری ڈاکٹر کو زدو کوب کرنےوالا گرفتار


مکہ مکرمہ .... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے مصری ڈاکٹر اور اس کی اہلیہ کو زد وکوب کرنے والے کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کے ایک صحت مرکز میں کام کرنے والے مصری ڈاکٹر اور اسکی اہلیہ کو زد وکوب کرنے والے مفرور کو گرفتا رکر لیا گیا جبکہ ڈاکٹرکی حالت بہتر ہے جسے فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کر وا دیا گیا تھا۔ پولیس ملزم سے تحقیقات کر رہی ہے ۔