سکاکا میں 25غیر قانونی تارکین گرفتار




الجوف ....الجوف پولیس کے ترجمان یزید النومس نے بتایا ہے کہ الجوف پولیس نے اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کیلئے مشترکہ قومی سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا۔ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت 8ایسے غیر قانونی تارکین پکڑے گئے جو آزاد گھوم رہے تھے۔ 6غیر کفیل کے یہاں ملازمت کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے۔ 4اپنے پیشے سے مختلف پیشے سے منسلک تھے۔ انہیں بھی گرفتار کرلیا گیا۔4کے اقامے ختم ہوچکے تھے۔ 2 کے پاس اقامہ نہیں تھا اور ایک حروب پر تھا۔