مکہ مکرمہ میں بھی غیر قانونی تارکین کےخلاف مہم




مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر فہد العصیمی نے اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پکڑدھکڑ کیلئے مشترکہ سیکیورٹی آپریشن شروع کردیا۔ العصیمی نے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ایسے کسی بھی شخص کیساتھ کسی بھی طرح کا کوئی معاملہ نہ کریں جو اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو۔ انہیں پناہ نہ دیں ، انہیں سفر کی سہولت نہ دیں، روزگار دینے سے گریز کریں۔ 911پر انکی موجودگی سے مطلع کریں۔