خمیس مشیط کے گودام پر چھاپہ، 3600ٹن ملاوٹی چاول ضبط



ریاض.... وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے ماتحت تفتیشی ٹیموں نے خمیس مشیط کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر 360ٹن سے زیادہ ملاوٹی چاول ضبط کر لیا۔ انسپکٹرز نے ایسے وقت میں گودام پر چھاپہ مارا جبکہ غیر قانونی تارکین وطن عمدہ چاول کی بوریوں میں غیر معیاری چاول ملا رہے تھے۔ مشہور تجارتی مارکوں والی چاول کی بوریوں میں معمولی قسم کا چاول بھر کے مارکیٹ کو فراہم کر رہے تھے۔40کلو گرام وزنی چاول کی 8990 تھیلیاں ضبط کی گئیں۔ ان کا مجموعی وزن 360ٹن تھا۔ وزارت نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ ملاوٹ کی کوئی بھی کوشش دیکھیں تو 1900پر رابطہ کر کے مطلع کردیں۔