واٹس ایپ پر یوٹیوب وڈیوز دیکھنے کے لئے نئی اپ ڈیٹ



آئی فون پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دو نئی اپ ڈیٹس جاری کردی گئی ہیں۔ اب صارفین بات چیت کے دوران ہی یوٹیوب وڈیوز کو دیکھ سکیں گے اور ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں شفٹ ہونے کے دوران بھی وڈیو بند نہیں ہوگی بلکہ پکچر ان پکچر موڈ کے ذریعے چلتی رہے گی۔ اس کے علاوہ وائس میسج بھیجنے کے دوران ریکارڈنگ بٹن کو مسلسل ہولڈ کرنے کی بجائے اسے لاک کر کے چھوڑ سکیں گے۔ نئی اپ ڈیٹس کو ایپ اسٹور میں ڈاون لوڈ کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نئی اپ ڈیٹ پر کام کیا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین وائس کال اور وڈیو کال کے مابین کال ختم کیے بغیر ہی سوئچ کر سکیں گے۔