3 منٹ میں ڈیرھ لاکھ ریڈمی وائے ون فروخت
شیاؤمی کمپنی کی جانب سے ریڈمی وائے 1 اور ریڈمی وائے 1 لائٹ کو گزشتہ ہفتے انڈیا میں لانچ کیا گیا تھا۔ اسمارٹ فون کو بدھ کے روز فروخت کے لئے پیش کیا گیا اور محض 3 منٹ میں تمام کے تمام ڈیرھ لاکھ فون فروخت ہو گئے۔ اس بات کی تصدیق شیاؤمی کے انڈیا مین مینیجنگ ڈائریکٹر مانو کمار نے کی۔ ریڈمی وائے 1 میں 5.5 ایچ ڈی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 435 پروسیسر ، ایم آئی یو آئی 8 آپریٹنگ سسٹم ، 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ، 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 140 ڈالر اور 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 170 ڈالر ہے۔ ریڈمی وائے 1 لائٹ میں اسنیپ ڈریگون 425 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 5.5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 110 ڈالر ہے۔