حزب اللہ نے لبنان کو یرغمال بنا لیا ہے ، الجبیر
ریاض۔۔۔سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ اب جبکہ موجودہ اور سابقہ عہدےداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کھڑا کر دیا گیا ہے ، اےسے عالم میں بد عنوانی پر گرفت کے سلسلے میں کسی کو بھی کسی بھی قسم کا کوئی تحفظ حاصل نہیں رہا ۔ الجبیر نے امریکی ٹی وی سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان دو ٹوک الفاظ میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ بد عنوانی کے الزام پر کسی شہزادے ، کسی وزیر اور کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو کسی بھی طرح کی کوئی رعایت اور تحفظ نہیں ۔ الجبیر نے کہا کہ انسداد بد عنوانی اقدامات نے سعودی عرب میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا دیا ہے کیونکہ ہم بد عنوانی کے حوالے سے ہر طرح کی عدم رواداری کی پالیسی پر گامزن ہیں جیسا کہ دہشتگردی ، انتہا پسندی اور اس کی فنڈنگ کی بابت بھی ہر طرح کی عدم رواداری کی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہیں ۔ الجبیر نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو یرغمال بنائے ہوئے ہے ۔ ایران دہشتگردی کی سرپرست ریاست ہے ۔ ایران کا ایٹمی معاہدہ کمزور اور پُر خطر ہے۔