40 مطلوب حوثیوں کی فہرست جاری، 5سے 30ملین ڈالر انعام کا اعلان




ریاض: سعودی عرب نے 40حوثی باغیوں اور مسلح ایرانی ملیشیاؤں کے وابستہ افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔ مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کو 5ملین ڈالر سے 30ملین ڈالر تک انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاری ہونے والی فہرست میں مطلوب افراد کی تصاویر اور نام کے علاوہ اسے گرفتار کروانے میں مدد دینے والوں کے لئے انعامی رقم لکھی گئی ہے۔فہرست کے مطابق سب سے بڑی رقم 30ملین ڈالر حوثی باغیوں کے سربراہ عبد الملک حوثی پر رکھی گئی ہے۔10مطلوب افراد کی گرفتاری پر 20ملین ڈالر،ایک مطلوب پر15ملین ڈالر،11مطلوب افراد پر10ملین ڈالر جبکہ فہرست کے باقی مطلوب عناصر پر5ملین ڈالر انعام رکھا گیا ہے۔