ملازماﺅں کو تنگ کرنے کا نتیجہ؟




ریاض ....سماجی امور کی ماہر سعودی خاتون غزوی العمری نے ملازماﺅں کیساتھ بدسلوکی کے سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ جو لوگ اپنی ملازمہ کیساتھ بدسلوکی کریں وہ سمجھ لیں کہ خاندان کے تمام افراد کسی استثنیٰ کے بغیر منفی نتائج سے دوچار ہونگے۔ العمری نے روتانا خلیجہ چینل پر پیش کئے جانے والے پروگرام ”سیدتی“ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بعض اہل خانہ ملازمہ کو حد سے زیادہ کاموں کی ذمہ داری دیدیتے ہیں اس سے وہ دباﺅ میں آتی ہے۔ علاوہ ازیں بدزبانی، کھانے پینے کی اشیاءسے محرومی جیسے اقدامات اس کی ذہنی حالت پر برا اثر ڈالتے ہیں۔ اسی سے مجبور ہوکر ملازمائیں بچوں کی بابت سفاک بن جاتی ہیں۔ سعودی معاشرے میں جادو ٹونے، خودکشی ، خونریزی اور فرار کے واقعات انتقام یا اپنی زندگی سے مایوسی کا نتیجہ ہیں۔