آلودہ پانی والے 4زرعی فارم ختم
مکہ مکرمہ .... مکہ مکرمہ کے حکام نے شہر کے جنوب میں آلودہ پانی استعمال کرنیوالے 4زرعی فارم ختم کردیئے۔ میونسپلٹی کے ماتحت ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل منصور بالبید نے بتایا کہ شہر کے جنوب میں الساقیہ مقام پر 4زرعی فارموں میں سبزیاں اور پتوں والی مختلف اجناس گندے پانی کے ذریعے کاشت کی جارہی تھیں۔ پولیس اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے تعاون سے چھاپہ مار کر چاروں زرعی فارم اجاڑ دیئے گئے۔