المجمعہ میں غیرقانونی ورکشاپ سربمہر



المجمعہ..... المجمعہ کمشنری کے بلدیاتی افسران نے متعدد سرکاری اداروں کے اشتراک و تعاون سے گاڑیوں کی ورکشاپوں پر چھاپے مارے۔ قریبی راستے اور چوراہے بند کردیئے گئے تھے۔ محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے گرفتار کرلئے گئے جبکہ غیر قانونی طریقے سے کام کرنے والے متعدد ورکشاپ بند کردیئے گئے۔