60ہزار ریال یا اس کے مساوی زیور لیجانے پر اقرار نامہ ضروری
ریاض..... پبلک پراسیکیوشن نے سعودی عرب سے سفر کرنے والوں اور آنے والوں کو یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ 60ہزار ریال یا اس کے مساوی مالیت کا سونا یا زیورات لاتے لیجاتے وقت کسٹمز اقرار نامہ جمع کرانا ضروری ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر 29نومبر بدھ کو اس انتباہ کا اعادہ کیا کہ جو شخص بھی سعودی عرب پہنچے یا یہاں سے سفر کرے اور اس کے پاس کرنسی یا سونے کے بسکٹ یا قیمتی پتھر ہوں او ران کی مالیت 60ہزار ریال کے مساوی ہو یا 60ہزار ریال نقد یا اتنی رقم کے مساوی کوئی دیگر کرنسی ہو تو اسے اقرار نامہ جمع کرانا ہو گا۔ یہ کارروائی انسداد منی لانڈرنگ کی دفعہ 23کے مطابق ضروری ہے۔ سعودی کابینہ نے حال ہی میں انسداد منی لانڈرنگ کے قانون میں ترامیم جاری کی ہیں۔ اقرار نامہ جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہو گی۔