مملکت،کیمیکل اسلحہ پر پابندی کی حامی
ریاض....سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ کیمیکل اسلحہ پر پابندی کے معاہدے کانفاذ ضروری ہے۔ ہالینڈ میں متعین سعودی سفیر عبدالعزیز ابو حیمد نے کیمیکل ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے میں شامل فریق ممالک کی 22ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یقین د لایا کہ سعودی عرب قومی اور بین الاقوامی ہر دو سطح پر مذکورہ معاہدے کا پابند تھا، ہے اور رہیگا۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کو اس طرح کے تباہ کن اسلحہ سے پاک علاقہ بنایا جائے۔ مملکت نے غیر ممنوعہ شعبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت بھی اجاگر کی۔