مملکت: 70 ملین ریال کا کھانا یومیہ ضائع ہوتا ہے



ریاض.... اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کی حفاظت کرنے والی انجمن "خیرات" کی چیئرپرسن نورہ العجمی نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا ہے کہ کھانا ضائع کرنے والے ممالک میں سعودی عرب پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں روزانہ 70 ملین ریال لاگت کی 80 لاکھ خوراک ضائع کی جارہی ہے۔ سب سے زیادہ بوفے والے کھانا برباد کررہے ہیں ۔ علاوہ ازیں تقریبات میں ذبح کئے جانے والے جانور پھینک دیئے جاتے ہیں۔ ضائع شدہ خوراک اتنی ہوتی ہے کہ ریاض کے پورے باشندے سیر شکم ہوکر کھانا کھاسکتے ہیں۔ یہ اعدادوشمار عالمی تنظیم فاﺅکے جاری کردہ ہیں۔ سعودی عرب میں 90 فیصد مکانات کے لوگ روزانہ باقیماندہ کھانا پھینک دیتے ہیں۔