سعودی عرب کی توہین کے مرتکب کویتی کو 7 برس قید کی سزا



 کویت ..... فوجداری کی کویتی عدالت نے سعودی عرب کیخلاف بدزبانی اور جھوٹی خبریں جاری کرنے پر کویتی شہری محمد السلمان کو 7 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ کویت کے القبس اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ کویتی شہری نے ٹوئٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر نہ صرف یہ کہ جھوٹی خبریں پیش کی تھیں بلکہ سعودی عرب کے خلاف کھلم کھلا بدز بانی بھی کی تھی۔ پبلک پراسیکیوشن نے چند روز قبل ایک اور کویتی شہری عبداللہ الصالح کا معاملہ فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا تھا جس پر سعودی عرب ، امارات اور بحرین کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کا الزام تھا۔ تاہم الصالح کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔