راحیل شریف کی تقرری پر ایران کا واویلا جاری
ریاض .... ایران نے راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کا کمانڈربنائے جانے پر واویلا مچا رکھا ہے۔ راحیل شریف کو پاکستان کا مرد آہن بتایا جاتا ہے۔ انہیں پاکستانی فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔ ایران نے پاکستان پر دباﺅ ڈال کر راحیل شریف کو کمانڈر نہ بنائے جانے کی کوشش کی تھی۔ ایران نے باقاعدہ پاکستانی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھا۔ راحیل شریف پاکستانی فوج کے سربراہ کے طور پر ایران کی بابت سخت لب و لہجہ استعمال کرتے رہے تھے ۔ انہوں نے خبردار کیاتھا کہ سعودی عرب کو کسی بھی طرح کا خطرہ لاحق کرنے پر پاکستان زبردست جواب دے گا۔