توہین رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایشیائی گرفتار



منامہ.... بحرینی پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مشتمل تصویر جاری کرنے والے ایشیائی شہری کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔ بحرین میں سیکریٹری پبلک پراسیکیوشن محمد جمال سلطان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایشیائی شہری سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس نے شواہد دیکھ کر اقبال جرم کرلیا۔ اسے حراست میں لے لیا گیاہے۔ جلد ہی اسکا مقدمہ فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا جائیگا۔